۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجلس وحدت المسلمین پاکستان

حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے کہا کہ آئی ایس او ایک تربیت ساز ادارہ ہے جہاں سے پاکیزہ نوجوان معاشرے کو میسر آتے ہیں ، امید ہے کہ برادر عارف الجانی اس الہیٰ کاروان کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں انجام دیں گے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کی کوشاں آئی ایس اوکے جوانوں کی درست سمت میں رہنمائی جاری رکھیں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے آئی ایس او کے 49ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر برادر عارف حسین الجانی کو دوسری مرتبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایس او ایک تربیت ساز ادارہ ہے جہاں سے پاکیزہ نوجوان معاشرے کو میسر آتے ہیں ، امید ہے کہ برادر عارف الجانی اس الہیٰ کاروان کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں انجام دیں گے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کی کوشاں آئی ایس اوکے جوانوں کی درست سمت میں رہنمائی جاری رکھیں گے ۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے بھی برادر عارف حسین الجانی کے دوبارہ آئی ایس او کے مرکزی صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ان کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .